تازہ ترین

سلمان خان نے اپنا گھر کرائے پر دے دیا

اسلام آباد( سن نیوز)بھارتی سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے مبینہ طور پر اپنا اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا ممبئی کے علاقے ویسٹ بیندرا کی شو استھان ہائٹس میں ایک اپارٹمنٹ ہے۔ عمارت کی 14ویں منزل پر موجود یہ اپارٹمنٹ 758 مربع فٹ پر کا ہے جسے انہوں نے 95 ہزار روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا ہے۔ سلمان خان خود گیلیکسی اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں جو بیندرا کے بینڈ اسٹینڈ کے قریب ہے۔ معاہدے کے مطابق کرائے دار نے 2 لاکھ 85 ہزار روپے جمع کرائے ہیں جبکہ اس میں ماہانہ 5 فیصد اضافہ بھی ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں