تازہ ترین

رنویر کی فلم ’83’ ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار، دپیکا پر مقدمہ درج

اسلام آباد( سن نیوز)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم ’83‘ ریلیز سے پہلے ہی مشکلات میں گھِر گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک فنانسر کمپنی نے ممبئی کی میٹروپولیٹن کورٹ میں فلم ’83‘ کے پروڈیوسرزکے خلاف سازش اور بے ایمانی کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مقدمے میں دپیکا پڈوکون، ساجد ناڈیاڈوالا،کبیر خان، فینٹم موویز اور دیگر 4 پروڈیوسرز کے نام شامل ہیں۔فلم 83: رنویر سنگھ میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی جھلکرپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسرز کے خلاف بھارتی پینل کورٹ کی دفعہ 405، 406، 415، 418، 420 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فنانسر کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی فلم 83 کی فنڈنگ ​​کے حوالے سے بھارتی میڈیا کمپنی (وبری میڈیا ) کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اور اس پوری بات چیت کے دوران وبری میڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ اسے اچھا منافع ملے گا۔جس کے بدلے میں کمپنی نے 16 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تاہم فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے حقوق(rights) دینے میں دھوکا دیا۔ یو اے ای کی کمپنی کا خیال ہے کہ اس کی طرف سے لگائی گئی رقم اس کی رضامندی کے بغیر فلم ’83‘ کی تشہیر میں خرچ کی گئی۔ واضح رہے کہ فلم’83‘ میں رنویر سنگھ نے سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو جبکہ دپیکا نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہےاس فلم میں ممکنہ طور پر 1983ے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیاب بھارتی کرکٹ ٹیم کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہیں اور یہ فلم ممکنہ طور پر 24 دسمبر 2021 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں