تازہ ترین

کترینہ وِکی کوشل کے گھر پہنچ گئیں

لاہور( سن نیوز) بالی وڈ کی اسٹار جوڑی کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی قریب آتے ہی دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔اداکار جوڑے کی جانب سے تاحال شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں کترینہ کیف کو بھارت کی معروف ڈیزائنر کے گھر دیکھا گیا، اس کے علاوہ کترینہ کی بہن اور والدہ کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ شاپنگ سینٹر کے باہر دکھائی دی گئیں۔اب گزشتہ شب کترینہ کیف کو اپنے ہونے والے شوہر وِکی کوشل کے ممبئی کے گھر میں جاتے دیکھا گیا۔اداکارہ نے سفید رنگ کی ساڑھی ملبوس کی ہوئی تھی اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وِکی کے گھر پہنچیں۔اس سے قبل وِکی کوشل بھی کچھ دن پہلے کترینہ کے گھر گئے تھے جس پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں شادی کی رسومات اور انتظامات کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے معروف فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں بتایا کہ کترینہ اور ان کی فیملی شادی کی تقریبات کیلئے راجستھان روانہ ہورہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں