تازہ ترین

’اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھرکی طرح کچلا‘، متنازع بیان پرکنگنا کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد( سن نیوز)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف خالصتان تحریک کے حوالے سے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے خالصتان تحریک کے خلاف فیصلہ کن اقدام کیا اور دعویٰ کیا کہ اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھر کی طرح کچل دیا۔کنگنا کا کہنا تھا کہ اس کے لیے اندرا گاندھی کو اپنی جان کی صورت میں بھاری قیمت بھی ادا کرنا پڑی لیکن انہوں نے ملک کے ٹکڑے نہیں ہونے دیے۔اس بیان کو فتنہ انگیز قرار دیتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس کے یوتھ ونگ انڈین یوتھ کانگریس نے کنگنا کے خلاف پرچہ درج کرادیا ہے۔اس کے علاوہ سکھ تنظیموں نے بھی کنگنا کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے حکومت سےکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہےکہ کنگنا کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس فلم میں کنگنا اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں