تازہ ترین

گوری بھی بیٹے آریان خان سے ملنے جیل پہنچ گئیں

اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے آریان خان کی مبئی کروز ڈرگز کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے ایک دن بعد شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے ممبئی جیل میں ملاقات کی تھی۔شاہ رخ خان کی جیل میں بیٹے سے ملاقات کے کچھ روز بعد ہی آج گوری بھی آرتھر روڈ جیل میں بیٹے سے ملنے پہنچی ہیں۔واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔