اسلام آباد (سن نیوز)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اداکار ریتھک روشن سے معافی مانگنے سے انکار پر مصنف و شاعر جاوید اختر کی جانب سے انہیں ڈرایا دھمکایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کے سلسلے میں آج عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ ریتھک سے معافی مانگنے سے انکار کے بعد جاوید اختر نے مجھے ڈرایا دھمکایا اور توہین کی، جاوید اختر نے معافی سے انکار پر حکومت میں اثر و رسوخ ہونے کا دعویٰ کیا اور مجھے جیل بھیجنے کا بھی کہا۔ کنگنا کے مطابق جاوید اختر نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم دھوکے بازوں کی نشاندہی میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کریں گے، لوگوں کو پتا چل جائے گا تمہارا اور ریتھک کا چکر نہیں تھا، اگر ریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کر دیا جائے گا کہ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا لہٰذا اگر اپنی عزت بچانی ہے تو ریتھک روشن سے معافی مانگ لو، جاوید اختر چاہتے تھے کہ میں دباؤ میں آکر خودکشی کر لوں۔یاد رہے کہ جاوید اختر نے کنگنا کے بے بنیاد تبصروں کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف 2020 میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
ریتھک کے معاملے پر جاوید اختر چاہتے تھے میں خودکشی کر لوں: کنگنا
