تازہ ترین

ملیالم اداکار وجے بابو کو جنسی حملے و زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (سن نیوز)جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وجے بابو کو جنسی حملے اور زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے بابو کو کوچی پولیس نے پیر کو گرفتار کیا۔ان کے خلاف 22 اپریل کو جنسی حملے کا کیس ایک اداکارہ نے درج کروایا اور الزام عائد کیا کہ وجے بابو نے انہیں ان کی مرضی کے خلاف جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔کوچی پولیس کے ڈپٹی سٹی کمشنر نے اس حوالے سے بتایا کہ وجے بابو کی گرفتاری ریکارڈ ہے اور انہیں اب اس مقام پر لے جایا جائے گا جہاں مبینہ طور پر جرم سرزد ہوا تھا۔اطلاعات ہیں کہ وجے بابو نے پہلے ہی ضمانت لے رکھی تھی اس لیے اب انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے گا۔کیرالا ہائی کورٹ، جہاں سے انہیں ضمانت ملی، وہاں سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وجے سے 27 جون سے 3 جولائی تک تفتیش کی اجازت ہوگی۔عدالت نے مزید کہا کہ وجے بابو کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں