اسلام آباد (سن نیوز)پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کی سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کے ساتھ منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔سوشل میڈیا انسٹاگرام پر جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’دل آویز‘ کی ہیروئن کنزہ ہاشمی اور زاویار نعمان کی چند تصویریں اور ویڈیو وائرل ہے۔اس ویڈیو میں کنزہ ہاشمی کو زاویار نعمان کو انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویروں اور ویڈیوز کا وائرل ہونا ہی تھا کہ دونوں کے مداحوں میں کھلبلی مچ گئی تھی جس کی اب تردید سامنے آئی ہے ۔کنزہ ہاشمی، زاویار نعمان نے منگنی کرلی؟سوشل میڈیا پیجز کے مطابق زاویار نعمان اور کنزہ ہاشمی کی یہ ویڈیو اور تصویریں اُن کے نئے آنے والے ڈرامے ’وہم‘ سے لی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزہ ہاشمی اور زاویار نعمان کو جَلد ہی ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’وہم ‘ میں دیکھا جائے گا۔اس خبر کے آنے کے بعد فنکار جوڑی کے مداح اس ڈرامے کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔