تازہ ترین

عالیہ بھٹ نے مداحوں کو فلم’برہمسترا‘ کے ولن سے ملوادیا

اسلام آباد(سن نیوز)معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں کو اپنی نئی فلم ’برہمسترا‘ کے ولن سے متعارف کروادیا ہے۔عالیہ بھٹ نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے، جس پر اداکارہ مونی رائے کو ولن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے مونی رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سب اپنے آپ کو قابو میں رکھیں، کیونکہ یہ ’کوئین آف ڈارکنیس‘ ہیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ برہمسترا کا حصول جذبہ سے طے ہوتا ہے، اس لیے جنون یعنی ہماری ’کوئین آف ڈارکنیس‘ سے ملیے!عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں یہ اعلان بھی کیا کہ فلم کا آفیشل ٹریلر آج یعنی 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب، فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم میں مونی رائے کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں