تازہ ترین

ایوارڈ شوز کی خاطر اپنی فیملی کو نہیں بیچ سکتی: فضیلہ قاضی

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر فروخت نہیں کرسکتیں۔فضیلہ قاضی نے سینئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔نعمان اعجاز نے فضیلہ قاضی سے سوال کیا کہ ’وہ ایوارڈ شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتیں؟‘اس سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’مجھے بھی بہت دُکھ ہوتا ہے کہ ہر بار وہی 18 سے 20 چہرے ایوارڈ شوز میں نظر آتے ہیں۔‘فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’مجھے بہت بُرا لگتا ہے کہ میں سوشل میڈیا فالوورز کی خاطر اپنا بچہ، شوہر، بیڈ روم اور دیگر سرگرمیاں فروخت کردوں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’ایوارڈ شوز میں صرف اُنہی کو بُلایا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا فالوورز زیادہ ہوں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شوبز ویسے ہی جعلی دُنیا ہے لیکن اب سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ انڈسٹری مزید جعلی ہوگئی ہے۔‘

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں