تازہ ترین

عفت عمر نے مریم نواز کی حمایت کرنیکی وجہ بتا دی

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستانی اداکارہ عفت عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور گاہے بگاہے پاکستانی سیاست سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے عفت عمر کے بیانات سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سپورٹر ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ہیں لیکن اداکارہ نے اب یہ تمام غلط فہمیاں دور کرتے ہوئے مریم نواز کی حمایت کی وجہ بتائی ہے۔عفت عمر کے ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ‘آپ مریم نواز کے لیے ٹوئٹ کرتی ہیں اور آپ ان چند فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں مریم نواز جواب بھی دیتی ہیں، تو آپ کی یہ بات چیت مریم نواز کے ساتھ کیسے شروع ہوئی؟’اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ‘ہماری یہ بات چیت ٹوئٹر پر ہی شروع ہوئی، عورت ہونے کی حیثیت سے میں ان کی جدوجہد جانتی ہوں اور وہ میری جانتی ہوں گی، یہ صرف عورت ہونے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں’۔عفت عمر نے کہا کہ ‘میرا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جمہوریت کے سفر میں اس وقت ہم ایک ہیں، جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے اور مل کر کام کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے’۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں