تازہ ترین

شاہ رخ خان نے مداحوں کو کونسی خوشخبری سُنائی؟

اسلام آباد(سن نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی نئی فلم ’جوان‘ سے متعلق خوشخبری سُنا کر خوش کردیا۔شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ٹیزر میں شاہ رخ خان کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، اُن کا چہرہ پٹیوں سے چھپا ہوا ہے۔اداکار نے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کی فلم ’جوان‘ سال 2023 میں 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔‘اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’یہ فلم ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے کہا کہ ’جوان ایک یونیورسل کہانی ہے جو زبانوں، جغرافیوں سے بالاتر ہے اور سب کے لیے لطف اندوز ہونے کے لیے ہے۔‘شاہ رخ خان نے کہا کہ ’اس منفرد فلم کو بنانے کا کریڈٹ ہدایتکار ایٹلی کو جاتا ہے، جو کہ میرے لیے بھی ایک شاندار تجربہ رہا کیونکہ مجھے ایکشن فلمیں پسند ہیں۔‘

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں