تازہ ترین

کے کے کی ‘آخری’ انسٹاگرام پوسٹ کیا تھی؟

 

اسلام آباد (سن نیوز)آنجہانی گلوکار کرشناکمار کناتھ عرف کے کے گزشتہ روز کولکتہ میں کانسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔کے کے نے انسٹاگرام پر آخری مرتبہ اسی کانسرٹ کے حوالے سے پوسٹ کی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔پہلی تصویر میں کے کے کو پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ عقب میں مداحوں کا جوش و خروش بھی دیکھنے کے قابل ہے۔اس سے قبل کے کے نے 31 مئی کے روز ممبئی ائیرپورٹ سے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں اپنے بینڈ کے ارکان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ کے کے کو بالی وڈ کی ‘محبت کی آواز’ بھی کہا جاتا ہے جنہوں نے کئی سپر ہٹ گانے انڈسٹری کو دیے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں