تازہ ترین

کنگنا رناوت کی نئی فلم کے آٹھویں دن صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے

اسلام آباد (سن نیوز)بالی ووڈ کی کوئین کہلانے والی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم دھکڑ سنیما گھروں پر ایک ہفتہ بھی نہ گزار سکی اور مکمل فلاپ رہی۔کنگنا رناوت کی 80 کروڑ سے زائد بجٹ کی اسٹوڈیو ایکشن فلم دھکڑ جس سے فلم سازوں کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ریلیز کے 8ویں دن بھارت بھر میں صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے اور 4 ہزار420 روپے کی کمائی ہوئی۔فلم کی ریلیز کے پہلے دن ہی یہ فلم کے فلاپ ہونے کے آثار نمایاں تھے، فلم نے پہلے دن ملک بھر میں صرف 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا بزنس ملک بھر میں آہستہ آہستہ نیچے آتا چلا گیا اور اب 8ویں دن اس کی مجموعی آمد تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔فلم کے کم بزنس کی ایک وجہ یہ بھی رہی کہ پروڈیوسرز اس کی ریلیز سے قبل کوئی بڑی ڈیل کرنے میں ناکام رہے۔دھکڑ میں کنگنا رناوت کے ساتھ ارجن رام پال، دیویا دتہ، ساسوتا چٹرجی نے اداکاری کے جوہر دکھائے،فلم کو دیکھنے والوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ۔دوسری طرف اسی دوران ریلیز ہونے والی انیس بزمی کی فلم بھول بھلیاں 2 نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں