تازہ ترین

رنبیر اور عالیہ کی شادی میں رشی کپور بھی شامل

اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات ختم ہوگئی ہیں لیکن ابھی تک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے گفتگو جاری ہے۔سوشل میڈیا پر رنبیر اور عالیہ کی شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں رنبیر کپور کے والد، آنجہانی اداکار رشی کپور کو بھی شادی کے فیملی فوٹو میں شامل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر موجود ’ڈیزائن گری انڈیا‘ نامی ایک پیج کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک فوٹو ایڈیٹر اپنی مہارت سے رنبیر اور عالیہ کی شادی کی فیملی فوٹو میں رشی کپور کو شامل کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔اس پیج کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’اب یہ فیملی فوٹو مکمل ہوگئی ہے‘۔واضح رہے کہ مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں