تازہ ترین

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جن کی شادی کا مداحوں کو کافی عرصے سے بہت بے صبری سے انتظار تھا، بالآخر رواں ماہ کےوسط میں ہوگی۔رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ بھارتی فلم نگری کی یہ مشہور جوڑی ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے گی جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوست اور شرکت کریں گے۔مہیش بھٹ نے عالیہ اور رنبیر کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردیخیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ یہ دونوں اداکار بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شادی کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں