اسلام آباد( سن نیوز)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سوشل میڈیا پر کھٹے میٹھے میمز کا طوفان آیا ہوا ہے ایسے میں میمرز کو معروف میزبان ندا یاسر کی بھی یاد آگئی۔سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر بے تحاشا وائرل ہونے والی میمز میں ندا یاسر کی میم سب سے زیادہ وائرل ہے۔جس میں ندا کی جانب سے حیرانی سے پوچھا جا ریا ہے کہ ’ کیا، اسمبلی ہی توڑ دی، مطلب اتنی بڑی عمارت ایک ہی دن میں کیسے توڑ دی۔اس میم کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین خوب قہقہے لگا رہے ہیں اور میمرز کے حس مزاح کو داد دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ندا یاسر کے مارننگ شو سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔اس وائرل ویڈیو میں ندا کے شو میں انجینئرنگ کے 2 طالبعلم شریک تھے جن سے وہ فارمولا ون کار سے متعلق سوال کر رہی تھیں۔ ’فارمولا ون کار‘ بنانے والا ندا یاسر کے حق میں بول پڑاندا اس نوعیت کی کار سے لاعلمی رکھنے کے باعث سوال کرتی ہیں کہ گاڑی میں کتنے لوگ آسکتے ہیں؟ یہ بتانے پر کہ یہ ایک فامولاریسنگ کار ہے جس میں ایک ہی بند ہوتا ہے، وہ پوچھتی ہیں کہ اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ لوگوں نے، ابھی تجربہ کیا ہے۔یہ دونوں طالبِ علم ندا کوسمجھاتے ہیں کہ یہ انگریزی کا فارمولا نہیں بلکہ ریسنگ کار ہے جس کے بعد ندا شگفتہ اندازمیں کہتی ہیں کہ اس میں بیٹھ کرتجربہ کرچکے ہیں۔میرے ’فارمولاون‘ والے بلنڈر سے پورے پاکستان کی جنرل نالج میں اضافہ ہوا، ندا یاسریہ اتنی ہی تیز چلتی ہے جیسے کہ پیٹرول والی گاڑی چلتی ہے اور ہارن بجانے کیلئے بھی کچھ رکھا ہے اس میں؟۔ندا کا یہ انٹرویو لینا ہی تھا کہ اُن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا ہر آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔
ملک کی سیاسی صورتحال پر میمرز کو ندا یاسر کیوں یاد آ ئیں؟
