تازہ ترین

صبا قمر کس ’بالی ووڈ‘ جوڑی سے متاثر؟

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستام سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ جوڑی کے حوالے سے بتادیا۔اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر پر تبصرہ کرنے کے لیے اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کو ذریعہ بنایا اور لکھا کہ ’پیار ہو تو ایسا ماشاءاللہ۔‘صبا قمر کس ’بالی ووڈ‘ جوڑی سے متاثر؟ساتھ ہی انہوں نے نظرِ بد سے دوری اور دل والی ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔کترینہ کیف اور وکی کوشل باضابطہ ’میاں بیوی‘ بن گئےواضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں