تازہ ترین

عائزہ خان نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے سوشل مڈیا اکاؤنٹ نے مداحوں کو شش وپنج میں ڈال دیا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے شوہر، اداکار و میزبان دانش تیمور کے ہمراہ ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس خوبصورت جوڑی کو خوبصورت رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں تھال اٹھائے کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان کا لکھنا ہے کہ ’جَلد ہی کچھ آ رہا ہے۔‘عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو سے مداح کافی خوش نظر آ رہے ہیں، مداحوں کی جانب سے عائزہ خان اور دانش تیمور کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب عائزہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر اور 3 نئی پوسٹس پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معمول سے ہٹ کر کچھ بہت خاص اور نیا آ رہا ہے۔ ۔عائزہ خان نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیااِن سفید تصویروں پر جامنی رنگ سے ’لوڈنگ‘ لکھا ہوا ہے جس کے کمنٹ باکس میں مداح تجسس کا اظہار کرتے ہوئے پریشان نظر آ رہے ہیں۔اِن تینوں پوسٹس پر آنے والے ہزاروں کمنٹس میں مداحوں کی جانب سے عائزہ خان سے کچھ نہ کچھ، تھوڑی بہت ہی معلومات شیئر کرنے کی درخواست بھی کی جا رہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں