تازہ ترین

دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، فیس بک کی ٹوئٹ

کراچی(نیشنل ٹائمز) دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کے سبب ان تینوں سروسز سے وابستہ کئی ارب صارفین یہ تینوں سروسز استعمال کرنے سے قاصر ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایک ہی ادارے کی ملکیت تینوں سوشل میڈیا اپیلی کیشن فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی کئی ممالک میں سروسز بند ہوگئیں اور متعدد ممالک میں سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ان سروسز کی فراہمی معطل ہوتے ہی دنیا بھر میں ٹویٹر پر واٹس ایپ WhatsApp# اور فیس بک #facebookdown کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ پر آگئے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں