تازہ ترین

دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ سامنے آگیا

اسلام آباد (سن نیوز)دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون جولائی کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔مگر اس کیمرے سے کھینچی جانے والی تصاویر کا رزلٹ کیا ہوگا؟ کمپنی کی جانب سے اولین تصویر جاری کی گئی ہے۔یہ کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل کی فوٹو کھینچ سکے گا مگر صارف 200 میگا پکسل کی تصویر بھی کھینچ سکے گا۔یہ فون موٹرولا کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر دیا جائے گا۔دیگر افواہوں کے مطابق فون میں 6.67 انچ کا 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ڈسپلے ہوگا جس میں 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔اسے موٹو ایج 30 الٹرا کا نام دیا جاسکتا ہے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں