تازہ ترین

دوا کو نگلنے میں آسان بنانے والا جیل

اسلام آباد(سن نیوز)بچے ہوں یا بڑے دوا کی گولیاں نگلنا اکثر کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے مگر اب یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے۔امریکا کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل نے ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔یہ جیل مختلف پودوں کے تیل سے تیار کیا گیا ہے۔ایم آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ جیل متعدد اقسام کی ساخت میں دستیاب ہوگا جیسے کچھ اقسام گاڑھے مشروب کی طرح ہوں گی تو کچھ کا ذائقہ دہی سے ملتا جلتا ہوگا۔محققین کا کہنا ہے کہ اس جیل کو ادویات میں مکس کرنے سے انہیں نگلنا آسان ہوجاتا ہے۔اس جیل کو فریج میں رکھنے کی بھی ضرورت نہیں اور ماہرین کو توقع ہے کہ مستقبل میں اس سے ان بچوں اور بالغ افراد کو مدد ملے گی جن کو دوا نگلنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ کم قیمت جیل مریضوں کے لیے ادویات کا استعمال بہت آسان بنادے گا۔فی الحال یہ جیل عام استعمال کے لیے نہیں بلکہ انسانوں پر اس کا کلینکل ٹرائل کیا جائے گا۔امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جیل کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دی ہے جس کا آغاز آئندہ چند ماہ میں ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں