تازہ ترین

پی پی کا خیبرپختونخوا میں بڑے جلسوں کا اعلان

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 بڑے جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔پی پی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ کو چترال، 21 مارچ کو اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔عدم اعتماد سازش نہیں عوامی مطالبہ، ارکان کی ڈبل سنچری کریں گے، بلاول بھٹوپی پی پی کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 22 مارچ کو مالاکنڈ، 25 مارچ کو کرم ایجنسی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ عدم اعتماد سازش نہیں، یہ ایک آدمی کا نہیں عوام کا مطالبہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کی دھمکی برداشت سے باہر ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہارے ہوئے شخص کو شکست نظر آرہی ہے، وہ گالی اور مارنے کی دھمکی دے رہا ہے، ہم محنت کرتے رہیں گے، ان شاء اللّٰہ ممبران کی ڈبل سنچری کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں