اسلام آباد( سن نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا حکومت کی طرف واضح جھکاؤ قابل تشویش ہے۔ایک بیان میں نوید قمر نے کہا کہ اسد قیصر نے اپنے بیان سے خود کو متنازع کردیا ہے جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کے منصب کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو اسد قیصر پر اعتماد نہیں ہے، عدم اعتماد کی تحریک کےاجلاس کی صدارت غیرجانبدار اسپیکر سےکروائی جائے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ ان کا جھکاؤ حکومت کی جانب ہے، یہی بات قابل تشویش ہے۔
نوید قمر کا عدم اعتماد اجلاس غیر جانبدار اسپیکر سے کروانے کا مطالبہ
