اسلام آباد( سن نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں۔مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے ارکان اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی موجودہ صورتِ حال اور ترین گروپ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا،۔اجلاس میں شرکا ءنے رائے دی کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں، ق لیگ کو جلد اپنا سیاسی فیصلہ کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے دیگر حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ق لیگ کے اجلاس میں دیگر حکومتی اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی اتحادی خوش نہیں: ق لیگ
