اسلام آباد( سن نیوز): وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن میں اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں۔جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن میں اتنی تلخی نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے، فواد چوہدری
