تازہ ترین

بزدار سے ن لیگی MPA اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات

اسلام آباد( سن نیوز)لاہور میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مظفر گڑھ کے ارکانِ اسمبلی اشرف خان رند اور سردار منصور احمد خان نے بھی ملاقات کی۔ارکانِ اسمبلی نے اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ارکانِ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، افراتفری کی سیاست قومی مفادات کے منافی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے، وزیرِ اعظم تحریکِ عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں