اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مستحکم ہوتا جا رہا ہے، ملک کی سمت درست ہے اور معیشت بہتر ہو رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں ہر قسم کے بین الاقوامی کوالٹی کے ادارے بنا سکتے ہیں۔چین سے پاکستان پہنچنے والے لڑاکا طیارے J-10-C کیا صلاحیتیں رکھتے ہیں؟وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری رکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، جیسے جیسے ملک کی آمدنی بڑھے گی،پہلی ترجیح غربت کا خاتمہ ہوگا، دوسری ترجیح اپنےدفاع پرخرچ کریں گے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ملک ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔
ملک کی سمت درست، معیشت بہتر ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان
