تازہ ترین

کوئٹہ سے افغان آرمی کا کرنل لاپتہ

اسلام آباد( سن نیوز) کوئٹہ سے افغانستان کی فوج کے ایک کرنل کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کرنل سردار محمد ہوتک کے بھائی کا دعویٰ ہے کہ کچھ مسلح افراد ان کے بھائی کرنل ہوتک کو 21 ستمبر کو اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں۔سردار محمد ہوتک کے ایک رشتہ دار کے مطابق وہ افغانستان کے صوبے زابل میں افغان آرمی سے منسلک تھے اور اب امریکہ جانا چاہتے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل سردار محمد ہوتک دیگر سینکڑوں افغان شہریوں کی طرح افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔زابل سے ٹیلی فون پر برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے سردار محمد ہوتک کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی کو کوئٹہ شہر کے منان چوک سے نامعلوم افراد نے 21ستمبر کو اغوا کیا ہے اور تاحال کسی نے اُن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں