اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جو خطہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے بعد گورنرہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں آزادی کا وقت قریب آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں،کسی وفاقی حکومت نے کراچی میں وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہماری حکومت میں ہوئی۔
وزیراعظم کا گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب
