تازہ ترین

مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد( سن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں جبکہ احساس حکومت کے اہم پروگرام ہیں جس کا مقصد غربت کے خاتمے اور معاشرے کے نچلے طبقات کی سماجی ترقی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات فواد چوہدری،معاون خصوصی شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بینک اور صدر نیشنل بینک نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام سبسڈی پر بریفنگ بھی دی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے غریبوں پر پڑنے والے اثرات اور مسائل سے آگاہ ہے جبکہ ہدف شدہ سبسڈی غیر مراعات یافتہ طبقات کی ترقی کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان، صحت سہولت کارڈ اور احساس حکومت کے اہم پروگرام ہیں جبکہ مقصد غربت کے خاتمے اور معاشرے کے نچلے طبقات کی سماجی ترقی ہےوزیر اعظم نے ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جائے ہدف شدہ سبسڈی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔ احساس پروگرام نے نیشنل بینک کے اشتراک سے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جو دکاندار ملک بھر میں مستحقین کو رعایتی اشیا فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں