تازہ ترین

تحریک انصاف میں کوئی ترین گروپ نہیں، شاہ محمود

اسلام آباد( سن نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی ترین گروپ نہیں، صرف عمران خان گروپ ہے، عدم اعتماد تحریک کی ہوا نکل گئی ہے، ایم کیو ایم کل جلسے میں ہمارے ساتھ تھی۔عمر کوٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بدین سرکاری مشینری کے بغیر پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایک متبادل سوچ اور متبادل قیادت کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے، اسمبلی نے دوبارہ عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ یوکرین جنگ میں ہم نےپاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، جنگ کے معیشت پر بھیانک اثرات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا موقف تمام ممالک کو تسلسل سے پیش کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پولینڈ، رومانیہ سے اپنے طلبا کے لئے مدد مانگی ہے۔