اسلام آباد( سن نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ زراعت کا حصہ معیشت میں 25 فیصد ہے، اس سے حاصل پیداوار بہت سی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے۔قصور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آج سے اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک ویئر ہاؤس میں فنانسنگ شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر الیکٹرانک ویئر ہاؤس میں فنانسنگ بڑھانا چاہتے ہیں۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملک میں مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، اوکاڑہ اور قصور میں مکئی کی بہترین فصل ہوئی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان میں چھوٹے کسان 90 فیصد ہیں، جبکہ چھوٹے کسانوں کو بینک سے زرعی قرضے ملنے میں مشکلات ہیں۔
زراعت کا معیشت میں حصہ 25 فیصد ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
