تازہ ترین

آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات

اسلام آباد( سن نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہورہی ہے۔آصف علی زرداری ملاقات کیلئے اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں اور جہانگیر ترین سے ملاقاتوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں