اسلام آباد( سن نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈرائیور کی بیٹی ماریہ شمعون نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا۔ ماریہ شمعون نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حالیہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔میسحی برادری سے تعلق رکھنی والی ماریہ کہتی ہیں کہ کم آمدنی کے باوجود والدین نے 8 بچوں کو پڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ ناکامیوں کے باوجود والدین اور بہن بھائیوں نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا۔
ڈرائیور کی بیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
