تازہ ترین

عورت مارچ پر پابندی کیلئے وزیر مذہبی امور کے خط پر شیری رحمان کا اظہار تشویش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے اور عورت مارچ کی جگہ یومِ حجاب منانے کی تجویز دے دی ہے۔اس معاملے پر پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کا خط حیران کن ہے،‏ پاکستان میں خواتین کے حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی، آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کریں گے؟انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم بھارت کے رویے کی مذمت کرتے ہیں دوسری طرف آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے ہیں، آپ عورتوں کے عالمی دن پر ہی ان کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں