تازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت سے جلد سے جلد جان چھڑانا ہوگی، راجا پرویز اشرف

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے جلد سے جلد جان چھڑانا ہوگی۔پتوکی میں میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء ٹی وی پر بیٹھ کر تمسخر اڑا رہے ہیں، اس حکومت سے جلد سے جلد جان چھڑانا ہوگی۔پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ 27 فروری کو مزار قائد سے بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ شروع ہوگا، مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا چیچہ وطنی پہنچے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مارچ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، مل کر باہر نکلیں گے تو اس حکومت سے نجات ملے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں