تازہ ترین

برطانیہ میں شہباز شریف کیخلاف تحقیقات میں عدالتی دستاویزات سامنے آگئیں

اسلام آباد( سن نیوز)برطانیہ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف تحقیقات میں عدالتی دستاویزات سامنے آگئیں۔دستاویزات کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے شہباز شریف اور سلیمان کو کلین چٹ دی۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف، نیشنل کرائم ایجنسی کی منی لانڈرنگ تحقیقات کا ہدف تھے، این سی اے نے1 ہزار سے زائد صفحات میں سے صرف 500 جاری کئے ہیں۔این سی اے نے 4 ممالک میں آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس پر بھی تحقیق کی، ثبوت نہ ملنے پر این سی اے نے شہباز شریف اور سلیمان کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن ختم کردی۔دستاویز کے مطابق این سی اے نے 2 برس میں 15 برس کے مالی معاملات اور اکاؤنٹس کاجائزہ لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں