اسلام آباد( سن نیوز)بلوچستان کے علاقے خاران کے پولیس تھانے پر دستی بم حملہ ہوا ۔ڈی آئی جی پولیس رخشان ڈویژن نذیر کرد نے جیو نیوز کو بتایا کہ نامعلوم افرادخاران پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے اور دستی بم تھانے کی چھت پر گرا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔پولیس کاکہنا ہےکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
بلوچستان کے علاقے خاران میں تھانے پر دستی بم حملہ
