تازہ ترین

آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی( سن نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں افغانستان کے امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ہیومنٹیرین اقدامات میں شراکت داری پر بات کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ کےخواہاں ہیں۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، افغان انخلا اور خطے کے امن و استحکام میں پاکستان نے بھرپور حصہ لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں