تازہ ترین

سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد( سن نیوز)سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو سیکورٹی کی فراہمی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔رجسٹرار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے، انہیں رینجرز فراہم کی جائے۔واضح رہے کہ جسٹس گلزار احمد کے بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں