تازہ ترین

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

لاہور( سن نیوز): تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی کا نکاح کل 3 فروری بروز جمعرات کو ہو گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب سادہ ہو گی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہو گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں