تازہ ترین

بلدیاتی بل میں ترمیم کے لیے وزیراعلی سندھ نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا

کراچی( سن نیوز): جماعت اسلامی سے معاہدے کے تحت بلدیاتی بل میں ترمیم کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس طلب 2 فروری کو طلب کرلیا۔جماعت اسلامی سے معاہدے کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو نئے بلدیاتی انتخابات یا جولائی تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بل میں میئر کو بااختیار بنانے سے متعلق معاہدے کے تحت تمام شقوں کو شامل کرکے میئر کے اختیارات کی منظوری لی جائے گی۔میئر کراچی کو واٹر بورڈ کا چیئرمین بنانے، سندھ حکومت سے آکٹرائے ٹیکس، صحت اور تعلیمی ادارے واپس میئر کے ماتحت کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔سندھ کابینہ بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی ۔ سندھ کابینہ دیگر ایجنڈے میں شامل سمندری جزیرے بنڈل اور بڈو کو محکمہ جنگلات کی ملکیت قرار دینے کی بھی منظوری دے گی۔
سیکریٹری محکمہ جنگلات نے وزیراعلی سندھ کو بڈو اور بنڈل جزیرے سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ ساتھ ہی کابینہ محکمہ صحت کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی ۔ ترکی سے سندھ پولیس کے لیے پستولوں کی خریداری کا معاملہ اور نئے سیزن کے لیے سرکاری طور پر گندم خریداری سمیت سندھ میں ایف سی کے لیے ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں