تازہ ترین

پاکستان اور چیک جمہوریہ کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، ایئر چیف

اسلام آباد( سن نیوز)چیک جمہوریہ کے سفیر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چیک جمہوریہ کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔سفیرچیک جمہوریہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، خود انحصاری غیرمعمولی پیشرفت ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں