تازہ ترین

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات:( سن نیوز)مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شد ت3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں