تازہ ترین

قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، آرمی چیف

اسلام آباد ( سن نیوز): آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، قومی سلامتی کی پالیسی کی دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں