تازہ ترین

بھارت کا پاکستان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت کا اعلان

راولپنڈی ( سن نیوز) بھارتی فوجی پاکستان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت کریں گے۔ مشقتیں 3 اکتوبر سے نوشہرہ کے علاقے پبی میں ہو رہی ہیں۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت فوجی مشقیں ہو رہی ہیں۔ بھارت نے بھی مشقوں میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور بھارت اپنی 3 رکنی فوجی ٹیم بھیجے گا۔مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی فوجی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بھارت ان مشقوں میں حصہ لینے کے لئے بھارت اپنی شرکت کی تصدیق کرنے والا آخری ملک ہے اس سے قبل دیگر تمام ممالک روس ،چین،ایران ،تاجکستان ،کرغزستان،ازبکستان اور قازقستان حصہ لینے کا اعلا ن کر چکے ہیں۔مشقوں کی دعوت شنگھائی تعاون کونسل کے ممبر ممالک کو پاکستان کی طرف سے اسی سال مارچ کے مہینے میں دی گئی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں