تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کا بجٹ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا اعلان

اسلام آباد ( سن نیوز)
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم بجٹ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دھند کی وجہ سے ابھی پارلیمنٹ نہیں پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اجلاس میں اپنے ارکان کی حاضری یقینی بنائیں گی، ہم بجٹ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مری کے انسانی المیے پر سینٹ میں تحریک التوا پر بحث ہو گی، مشاورت سے مری کے معاملہ مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں