تازہ ترین

جب تک قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی، معید یوسف

اسلام آباد ( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نےکہا ہےکہ جب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی۔جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نےکہا کہ شاید ہی کوئی ملک ہو جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اخراجات پورےکرنےکے لیے باہر سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں