تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا، مزید بارش کا امکان کم ہوگیا

اسلام آباد ( سن نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا جس سے شہر میں مزید بارش کا امکان کم ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران مطلع صاف اورکبھی جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شمال مشرق سے چلنےوالی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں